کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام پر مزین کئے جانے والے پھول کہاں سے لائے جاتے ہیں ؟
یہ پھول حرم مقدس حسینی کی طرف سے خصوصی گلستان میں تیار کئے جاتے ہیں جنہیں بعد ازیں حرم و ضریح مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام پر تزئین کے لئے لایا جاتا ہے
نہ صرف یہ گلستان بلکہ اس گلستان کی نگرانی کے لئے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی نہ صرف حرم مطہر حضرت امام علیہ السلام بلکہ حرم مقدس حسینی کے گردو نواح میں اشجار وغیرہ پربھی نظر رکھتا ہے ۔
اس گلستان میں کچھ پودے ایسے بھی ہیں جو دائمی اور کچھ ایسے بھی ہیں جو موسمی لحاظ سے اگتے ہیں ۔ اس کے علاوہ خصوصی شعبہ جس کی ذمہ داری پھولوں کی سالہا سال کٹائی خصوصاً دینی مناسبات کی مناسبت سے بھی کٹائی اور تزئین کی جاتی ہے ۔
یہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے جن میں گلاب کے پھول ، جربیرا کے پھول اور اثریوم کے پھول ۔
بالکل یہ منصوبہ خصوصی آب و ہوا اور خصوصی درجہ حرارت اور رطوبت میں نشوونما پاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خصوصی کھادیں اور زمینی زرخیزی بھی بنیادی عوامل میں شامل ہے ۔