حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس کے شعبہ نے کربلاء مقدسہ میں مدرسہ امام حسین علیہ السلام کی تعمیر کےمنصوبے کے تعمیری مراحل کا اعلان کیا ہے ۔
منصوبے کی نگرانی کرنے والے انجینئر کرار صبحی نے سرکاری ویب سائٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، "ہمارے عملے نے مدرسہ امام حسین علیہ السلام کی تعمیر اور طلباء کی رہائش کے منصوبے کو آخری مراحل تک پہچا چکے ہیں جو کہ میثم تمار روڈ پر واقع ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ1200 مربع میٹر زمین پر بنایا جا رہا ہے جب کہ کلی زمین کی مساحت 1500 مربع میٹر ہے جس میں آٹھ منزلیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ "گراؤنڈ اور پہلی منزل جدید کلاس رومز پر مشتمل ہے، ایک لائبریری جس کا کل رقبہ 75 مربع میٹر ہے اورواشرومز، برقی نظام کے لیے سروس رومز، 3 انتظامیہ کے کمرے، ایک اسٹور، 3 کیفے ٹیریاز 125 مربع میٹرز کے رقبے کے ساتھ اور اساتذہ اور طلباء کے لئے خصوصی لفٹس اور ایک استقبالیہ ہے ۔
مزید یہ کہ دوسری، تیسری اور چوتھی منزل اور ہر منزل 26 رہائشی کمروں پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 25 مربع میٹرہے، بجلی کے نظام کے لیے ایک سروس روم، اور ایک اسٹوریج روم ہے۔
اور "جبکہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل پرہر منزل پر اساتذہ کے لیے 135 مربع میٹر کے رقبے والے اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے ہر اپارٹمنٹ میں بیڈ رومز، ایک ہال، ایک ڈرائنگ روم اور ایک غسل خانہ، ایک باورچی خانہ، اور ایک کپڑے دھونے کا کمرہ ہے
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس حسینی کے متولی اور اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایات پیروی کرتے ہوئے اور بھی بہت سے منصوبوں کے ذریعے بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے