جناب موقّع حضرت امام حسین علیہ السلام کے پاس کربلاء مقدسہ میں آئے اور مگر اس دوران انہیں لاعلاج مرض کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کی قوم انہیں چھپا کر کوفہ لے آئی لیکن مخبروں نے کوفہ میں ابن زیاد کو خبر دی جس پر اس نے اپنے کارندے انہیں قتل کرنے کے لئے بھیجے مگر ان کی چند قوم نے ان کے قتل میں مزاحمت کی تو انہیں قتل کی بجائے لوہے سے باندھ کر جلاوطن کردیا گیا جب کہ وہ زخمی حالت میں تھے اور انہیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک سال کی مدت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے