حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماتحت ہیلتھ اینڈ میڈیکل تعلیمی ادارہ کی جانب سے سامراء میں شہادت امام علی نقی علیہ السلام کے موقع پر تعلیمی کیمپ قائم کیا ۔
بھاء الوائلی جو کہ شعبہ مذکورہ کے مدیر اعلیٰ ہیں نے بتایا کہ دینی مرجعیت کے نمائندےاور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خصوصی ہدایت پربمناسبت شہادت امام علی نقی علیہ السلام کے موقع پر طبی خدمات کا خصوصی وفد سامراء میں پہنچا جہاں تین میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر فوری طبی امدادی پوائنٹس لگائے گئے ۔
ابھی تک کی رپورٹس میں معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ ان مراکز سے 2500 زائرین نے طبی امداد حاصل کی ہے ۔
یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کے طبی شعبے کی خدمات فقط کربلاء مقدسہ تک مقید نہیں بلکہ مختلف مناسبات کے پیش نظر مختلف مقامات مقدسہ میں ہر ممکنہ امدادات روانہ کی ہیں ۔