حرم مقدس حسینی کے صحتی منصوبہ جات

* حرم مقدس حسینی کی ادارت کی جانب سے ہسپتالوں اور کورونا شفاء سینٹرز کا قیام

* 3300 بستر پر مشتمل 24 ہسپتال اور مراکز الشفاء

* روزانہ تمام مراکز میں 21-24 گھنٹے کام کیا جاتا ہے

* ہر ہسپتال اور ریکوری سینٹر کا رقبہ طبی صلاحیت اور علاقے کی ضروریات کے مطابق دوسرے سے مختلف ہوتا ہے

* تمام مراکز میں آکسیجن کی سپلائی ، الٹراساؤنڈ ،ایکسرے اور لیبارٹریز کی خدمت موجود ہے ۔

* اداری اور عملے کے لئے خصوصی کمروں کا انتظام ہے ۔

* اکثر مراکز میں ڈایالیسز اور انتہائی نگہداشت کے شعبے موجود ہیں ۔

* تمام ہسپتال اور شفاء سینٹرز کا قیام 15 سے 60 دنوں کے اندر تکمیل پایا ۔

* ہسپتالوں اور مراکز کی تکمیل میں شامل انجیبئرز اور ٹیکنیشنز عراقی ہیں

* زخمیوں کی نفسیاتی حالت کو مدنظر رکھتے ہسپتالوں کی تعمیر میں رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

* مریضوں کے نفسیاتی دباؤ کے علاج کے لئے اندرونی اور بیرونی باغات بنائے گئے ہیں ۔

* مندرجہ ذیل صوبوں میں مراکز و ہسپتال قائم کیے گئے

کربلاء مقدسہ ، نجف اشرف ، بغداد ، بصرہ ، نینوی ، ناصریہ ، مثنی ، میسان ، واسط ، دیوانیہ ، دیالی ، کرکوک ، رمادی ۔

*تکمیل کے بعد وزارت صحت کو منتقل کردئیے گئے تاکہ حکومتی نظام کے ساتھ چلایا جاسکے

*حرم مقدس حسینی کے شعبہ انجینئرنگ اور ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ منصوبہ جات تکمیل کو پہنچے اور مزید منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan