زیارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے ثبت نام کریں

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اعلام کے تابع مؤسسہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کربلاء مقدسہ میں کسی بھی دنیاوی علت کے باعث نہ پہنچ پانے والے زائرین کی نیابت میں زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کا انتظام کیا گیا ہے ۔

نیابت میں زیارت کا انتظام حرم مقدس حسینی کی آفیشل ویبسائٹ پر نیابت میں زیارت کے ثبت نام کرنے والوں کے طرف سے حرم مقدس حسینی کے بزرگ خدام کی طرف سے ادا کی جائے گی ۔ جس کے لئے ثبت نام کی آخری تاریخ 28/09/2021ء ہے

ولاء الصفار مدیر مؤسسہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت شیعان اہلبیت علیہم السلام کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کی اہمیت پر روایت اہلبیت آئمہ اطہار علیہم السلام اشارہ کرتی ہیں ۔

مگر اس کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ اور حکومتی اقدامات کے باعث نہ آ سکنے والے زائرین کے لئے خصوصی نیابت میں زیارت کا انتظام کیا گیا ہے جس کے ذریعے نہ صرف ایک ہی ثبت کنندہ متعدد بار بلکہ دیگر مؤمنین اور مرحومین کے ثواب کے لئے ثبت نام کرسکتا ہے

ثبت نام کے لئے دی گئی لینک پر کلک کریں

Imamhussain.org/urdu/enaba

: Toseef Raza Khan