آپ کا اسم گرامی علی بن محمد بن علی بن موسیٰ بن جعفر بن محمد بن علی ابن الحسین بن علی ابن ابیطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم ہے
آپ کے مشہور القاب میں سے النقی ، الھادی ، الناصح ، الامین ، النجیب ، المرتضی ، العالم ، الفقیہ ، المؤمن ہیں
آپ علیہ السلام کی کنیت ابوالحسن ہے
مدینہ منورہ کے اطراف میں صریاء میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے دست مبارک سے بسائی گئی بستی میں 212ھ آمد ہوئی ۔
آپ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا اسم مبارک سیدہ سمانہ ہے اور ان کی کنیت سیدہ ام الفضل سلام اللہ علیہا ہے
آپ کی ظاہری امامت کی مدت 33 سال اور 9 ماہ تھی اور آپ کی شہادت معتز عباسی خلیفہ کی طرف سے زہر دی گئی اور آپ کی ضریح مطہر سامراء میں ہے
آپ علیہ السلام کی اولاد میں حسن العسکری، علی ، الحسین ، محمد (جن کا مزار بلد میں ہے اور آپ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے بڑے بیٹے تھے اور امام علیہ السلام کی زندگی میں ہی وفات پا گئے تھے ) ، جعفر اور عالیہ سلام اللہ علیہا تھے ۔
آپ کی طرف منتقلی امامت 8 سال کی عمر میں ہوئی اور مدت امامت 34 سال تھی
آپ کے عہد امامت میں جن خلفاء نے حکومت کی ان میں المعتصم ، الواثق ، المتوکل ، المنتصر ، احمد المستعین اور معتزباللہ تھے
آپ کی سامراء میں آمد کچھ اس طرح تھی کہ آپ نے عباسی خلیفہ معتصم کے ایام تک مدینے میں رہا جہاں آپ کی مدت امامت 12 سال ہوچکی تھی اور جب متوکل نے خلافت سنبھالی تو اس نے آپ کے خوف قیام سے عراق بلوایا اور یہ سفر انتہائی خفیہ رکھا گیا یہاں تک کہ آپ کو لانے کے لئے خصوصی دستہ روانہ کیا تاکہ راستے میں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہ ہو۔
اترك تعليق