ادارت حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کربلاء مقدسہ کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر ہونے والی بمباری کی مذمت کی گئی ہے اور یاد رہے کہ یہ ائیرپورٹ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے بنایا جارہا ہے جس کا خصوصی تعمیراتی اجازت نامہ حکومتی استثماری ادارے سے حاصل کیا گیا ہے ۔
سید سعد الدین ہاشم البناء جو کہ حرم مقدس حسینی کے بورڈ ممبر کے عضو ہیں نے بتایا کہ بغداد میں موجود قوام متحدہ کی سفیر "یونامی"کو خصوصی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاکہ نمائندگان کے ہمراہ اس مکان کا معائنہ کریں کیونکہ امریکی بمباری میں کربلاء بین الاقوامی ائیرپورٹ کو اسلحہ ذخیرہ کرنے کا جواز بنایا گیا ہے ۔
اترك تعليق