کربلاء مقدسہ بین الاقوامی ائیر پورٹ پر امریکی حملے کی مذمت

ادارت حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کربلاء مقدسہ میں جاری کربلاء انٹریشنل ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوا ہے اس کے ساتھ ہی ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا.

حرم مقدس حسینی کی ادارت کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ کربلاء انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایک سویلین ائیرپورٹ ہے جس کی تعمیر حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی جانب سے لی گئی ہے جس کے لئےمتعدد مقامی کمپنیوں کو تعمیراتی ٹھیکے دئیے گئے ہیں ۔

جبکہ ہونے والی امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں اور وسائل اعلام و نشریاتی اداروں کو دعوت دی ہے کہ ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت اور ہونے والے نقصان کی مذمت کی جائے ۔

منسلکات