زائرین چہلم حسینی کے لئے خصوصی ہدایات

زیارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام قریب ہونے کے ساتھ زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلاء مقدسہ اور کربلاء مقدسہ کی طرف جانے والے راستوں پر صفائی کی بے ضابطگی کی کافی شکایات موصول ہوئی ہیں اسی بناء پر خصوصی راہنمائی کے لئے دفتر مرجعیت دینی سے خصوصی توجیھات برائے زائرین اعلان کی گئی ہیں

کیا چندہ کی ادائیگی اس غرض سے کہ اس مال سے صفائی ستھرائی کے لوازمات اور دیگر اشیاء جس سے مواکب اور راہ گذر کی صفائی برقرار رکھی جاسکے شعائر حسینیہ کی راہ میں خرچ شمار ہوگا؟

بسمہ تعالیٰ! جی ہاں ہر وہ فعل جس کی ادائیگی زائرین کی زیارت میں رغبت اور ان کی راحت میں اضافہ کرے باعث ثواب ہے اور اس راہ میں خرچ کیا گیا اموال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ شمار ہوگا۔

2. بعض نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے آنے والے زائرین کے راستے میں صفائی کا ذمہ اٹھایا ہے کیا یہ باعث ثواب ہے؟

مسلمان کے راستے سے باعث اذیت چیز کو ہٹانا باعث ثواب ہے اور کیا کہنا کہ زائر حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے سے باعث اذیت چیز ہٹائے اس کے لئے اجر عظیم ہے ۔

3. پیدل راہ چلنے والے زائرین اکثر راستے کے دائیں بائیں باقیماندہ طعام رکھ دیتے ہیں اسکے بارے میں کیا حکم ہے؟

ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیئے ، اگر یہ فعل راہ چلنے والے زائرین کے لئے باعث باعث اذیت ہے یا اسراف ہو تو شرعا اس میں ممانعت ہے ۔

منسلکات