حالت سقراط

حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپ علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ جب مومن کے پاس ملک الموت روح قبض کرنے کے لئے آئے یعنی وقت اجل اس کو پا لے تو کس طرح اس کی روح قبض کرے گا جبکہ وہ اپنے اہل و عیال کے فراق میں غمگین ہوگا؟

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا

"جان لو کہ جب مومن کے پاس ملک الموت روح قبض کرنے کے لئے آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس مومن سے دنیاوی محبت کو سلب کرلیتا ہے اس کی اولاد سے محبت کو سلب کرلیتا ہے اس کی خاندانی محبت کو سلب کرلیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی محبت کو داخل کردیتا ہے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شوق ڈال دیتا ہے پس اسی لئے اس میں دنیاوی حسرت ختم ہوجاتی ہے اسی لئے جب ملک الموت اس کے پاس آتا ہے تو وہ اپنے اہل و عیال کو بھول جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس سے دنیاوی محبت ختم کردیتا ہے آج ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے تویہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہے اسی لئے اگر انسان مومن ہوا تو بوقت موت اللہ تعالیٰ سے اس محبت کو سلب کرلیتا ہے اور اپنی ملاقات کا شوق ڈال دیتا ہے اس کے برعکس مومن و مشرک و کافر کے دل میں محبت دنیا کو اور زیادہ کردیتا ہے اسی لئے جب اسے موت آتی ہے تو اپنی آل و اولاد مال جائیداد کے فراق میں گریہ کرتا ہے اور اسی حالت میں دنیا چھوڑ دیتا ہے"

منسلکات