زیرزمین ایوان باب قبلہ حرم مقدس حسینی کی تعمیراتی تفصیلات

حرم مقدس حسینی کے شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے باب قبلہ میں زیر زمین ایوان کی تعمیر کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔

انجینئر سلام سعدون زیر زمین ایوان کی تعمیر کے مدیر ہیں نے تفاصیل بتاتے ہوئے کہا منصوبہ اپنی تکمیل کے 40فیصد مرحلہ عبور کرچکا ہے اور اس کی مجموعی مساحت 2000 مربع میٹر ہے اور اس میں حفاظتی و سہولیات کے لئے کولنگ ، سیکیورٹی کیمرے اور آتش نشانی کے آلات کے ساتھ برقی سیڑھیاں نصب کی جائیں گی ۔

اور اس زیر زمین ایوان میں بیک وقت 4000 زائرین کے استقبال کی استعداد ہوگی

منسلکات