معاشرتی بدحالی کو درست کرنے کے سنہری اصول

عصر حاضر میں آج اس پرآشوب دور میں معاشرتی سکون اور خانوادگی میں سکون تلاش کرنے کے لئے ہر فرد کوشاں ہے مگر اس کا حصول کیسے ممکن ہے؟

مندرجہ ذیل پانچ نکات اس سکون کے حصول کے لئے ایک حد تک مفید ثابت ہوسکتے ہیں

1۔ خاندان کے ہر فرد کو چاہیئے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرے اور جو حقوق و واجبات اس کے ذمہ ہوں ان کو بجا لائے

2۔ رواداری اور درگزر کرنے کا جذبہ افراد خانہ میں پایا جاتا ہو

3۔ دوسروں کا خیال رکھنا اور آپسی عناد سے دوری اختیار کرنا اور اپنی رائے کو مسلط نہ کرنا ۔

4۔ جہان تک ممکن ہو ایک دوسرے کی بھرپور مدد و اطاعت کریں بشرطیکہ منافی دین نہ ہو

5۔ دوسروں کی خواہشات کی برآوری میں کوشاں رہیں اور اپنی خواہشات کو متاخر کریں

جبکہ دیگر روحانی عوامل میں گھر بار کی حفاظت کے لئے سورہ یس اور آیت الکرسی کی تلاوت صبح و شام کریں

منسلکات