علم کشائی کی گذشتہ دہائیوں کی تاریخ

ہر سال اول محرم الحرام کربلاء مقدسہ میں نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں بالائے گنبد علم کشائی کی جاتی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے زائرین و محبین حضرت سید الشہداء علیہ السلام صحن حرم میں جمع ہوتے ہیں اور اسی کے ساتھ اول محرم الحرام کے چاند اور موسم غم و حزن کا اعلان کیا جاتا ہے ۔

مگر گذشتہ دہائیوں میں ایسا ممکن نہ تھا کیونکہ بعثی حکومت نے اس سے پہلے انتہائی سخت پابندیاں عائد کررکھی تھیں اور کسی بھی مجلس حسینی کا انعقاد انتہائی خفیہ رکھا جاتا۔

الحاج عبد زنکی کربلاء مقدسہ کے مرکزی علاقے کے رہنے والے ہیں نے بتایا کہ 1979ء میں شب اول محرم الحرام کے اعلان کے ساتھ میں اپنے دوست کے ہمراہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف بڑھ رہا تھا تاکہ تبدیلی علم پاک بالائے گنبد کا مشاہدہ کروں جو کہ اس زمانے میں بزرگ سید مجاور حرم مطہر کے دست سے انجام پذیر ہوتا تھا کہ اسی اثناء میں سیکیورٹی اہلکار آئے اور سب کو اپنی بندوقوں سے مارنے لگے اور نازیبا الفاظ سے پکارنے لگے اور ہمیں اتنا مارا کہ بے ہوش ہوگئے اور جب ہوش آیا تو خود کو زندان میں پایا جہاں سے بڑی مشکل سے گلوخلاصی ہوئی ۔

 

منسلکات