70 لاکھ کے قریب زائرین کی ضیافت حسینی

اہل عراق کی مہمان نوازی جہاں کوئی نظیر نہیں رکھتی وہیں جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلا م کے حرم مطہر کی ادارت کی جانب سے کربلاء مقدسہ کے متصل راستوں پر استراحت گاہیں تعمیر کی گئی ہیں جس میں زائرین کی ایک بڑی تعداد کو بیک وقت نماز و آرام و غذاء کی فراہمی کو  ممکن بنایا گیا ہے۔

ان استراحت گاہوں میں "سید الاوصیاء " کے مدیر  مظفر محمد شعبان نے بتایا کہ 10 صفر المظفر سے 20 صفر المظفر تک 18 لاکھ زائرین کی خدمت کا شرف حاصل کیا

"مدینۃ امام الحسین علیہ السلام " کے مدیر عبدالامیر طہ القریشی نے بتایا کہ روز جمعہ تک 25 لاکھ زائرین کا استقبال کیا گیا۔

جبکہ "مدینۃ امام الحسن  المجتبی علیہ السلام " کے مدیر ہشام العمیدی نے بتایا کہ 4 صفر المظفر سے  استقبال زائرین کے لئے دروازے کھول دیئے گئے جو کہ اب تک تقریبا 28 لاکھ زائرین نے استفادہ اور شرف خدمت بخشا

منسلکات