مدافعین وطن کو پیروکاران اصحاب حسین علیہ السلام سے تشبیہ

صحن حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں نماز جمعہ علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں حالیہ جنگ میں جاری کامیابیوں اور حال ہی میں آزاد کرائے گئے شہر حویجہ کی آزادی میں شریک مدافعین وطن کو انصار امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے والوں پر تشبیہ دی  ۔

آزادی اور دفاع وطن کے لئے جاری   حالیہ جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے اور اس راہ میں  شہادتوں اور قربانیوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رضاکاران اور افواج مسلح کی انتھک کوششوں کو بے نظیر قرار دیا اور دفاع وطن کی طرف سبقت اختیار کرنے والوں کو پیروکاران اصحاب حضرت امام حسین علیہ السلام سے تشبیہ دی۔

منسلکات