اپنی تاریخ اپنے ہاتھوں سے تحریر کریں ۔۔۔ تاکہ دیگران ہماری پہچان مسخ نہ کریں
کے نعرہ کے ساتھ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی جانب سے بین الحرمین میں داعش کے خلاف کامیاب جنگ کی مناسبت سے خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں غنیمت میں حاصل کئے گئے سازوسامان اور ڈاکومنٹس کی نمائش عامہ کی گئی تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں ۔
جب کہ اس کے ساتھ ہی شہدائے ملت و مدافعان مزارات مقدسہ کی تصاویر بلند کی گئیں کیونکہ جس قوم نے اپنے شہداء کو بھلا دیا پستی میں چلی گئی ان شہداء میں ابو تحسین الصالحی "سنائپر" جو کہ عراق میں اپنی بزرگ عمری کی وجہ بزرگ مجاہد کے لقب سے مشہور ہوئے ۔
علاوہ ازیں خارج عراق سے اس نمائش گاہ میں مصر ، لیبیا ، تونس ، الجزائر و لبنان اور شام سے شرکت کنندگان شامل تھے ۔
اترك تعليق