روز چہارم شوال المکرم کو تاریخ اسلامی نے کچھ اس طرح رقم کیا ہے
"آج کے دن کل ایمان کل شرک کے سامنے مبارز ہوا "
یہ تاریخی مبارزہ معرکہ خندق کے ساتھ موجود ہے طرفین کی کتابوں میں موجود ہے ۔
تاریخ میں ملتا ہے کہ عمر ابن عبدود العامری معرکہ خندق میں خندق عبور کر کے لشکر اسلام کو مبارزہ آرائی کے لئے طلب کیا مگر مسلمانوں میں سے کسی کو ہمت نہ ہوئی مگر حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: یا رسول اللہ اگر حکم ہو تو میں جواب دوں!رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا: یہ عمر بن عبدود العامری ہے اور سکوت فرمایا ، پس عمر ابن عبدود العامری نے دو تین بار مبارزہ آرائی کے لئے مسلمانوں کو للکارا ہر دفعہ حضرت علی علیہ السلام نے جواب دیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اگر حکم دیں تو میں جواب دوں پس رسول اللہ نے اذن عطاء فرمایا جبکہ تاخیر کی وجہ دیگر مسلمانوں کو موقع فراہم کرنا تھا مگر جیسے ان پر خوف کا لرزہ طاری تھا۔
پس حضرت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے جواب مبارزہ دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا
"آج کل ایمان کل شرک کے مقابلے میں مبارزہ آرا ہے"
اترك تعليق