السید شہاب الدین مرعشی نجفی
آپ 1315ھ کو نجف اشرف میں پیدا ہوئے ۔ اور ابتدائی تعلیم نجف اشرف میں حاصل کی اور اس کے علاوہ سامراء و کاظمین میں 3 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تہران تشریف لے گئے ۔
آپ کے اساتذہ میں شیخ عبدالکریم الحائری ، شیخ ضیاء الدین عراقی و شیخ مرتضی طالقانی اور سید احمد بہبہانی جیسے جید علماء تھے
اور آپ کی تالیفات میں احقاق الحق و ازہاق الباطل اور منہاج المؤمنین کے علاوہ کئی کتب دینیہ پر شروحات تالیف کی ہیں ۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظمت اور ان کے مصائب و آلام پر گریہ کی عظمت کے باعث آپ نے فرمایا کہ "میرے ساتھ میری وہ سیاہ قمیص بھی دفن کرنا جو میں محرم و صفر میں پہنا کرتا تھا اور وہ رومال جس سے مجلس امام حسین علیہ السلام میں اپنے آنسو پونچھا کرتا تھا میرے سینے پر کفن کے اندر رکھنا"
اترك تعليق