عراق میں مومنین کی فتح ،تمام عالم میں تمام مؤمنین کی فتح ہے ان کلمات کے ساتھ مرجع دینی نجف اشرف کے نمائندے الشیخ محسن علی نجفی نے اسلام آباد میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے وارد وفد کا استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان میں ایسی تربیتی کیپمس کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں اہل بیت علیہم السلام کے محبان مختلف اور شہروں اور دیہاتوں میں بکھرے ہوئے ہیں جہاں سے "نسیم کربلاء " میں شرکت کے لئے 20 ہزار کے قریب شرکت کے لئے مومنین دور دراز علاقوں سے پہنچتے ہیں جن کا مقصد علم پاک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام سے تبرک لینا ہے ۔جب کہ اس کے ساتھ ہی ایسے پروگرامز اور تربیتی ورکشاپ میں علماء و فضلاء کی حاضری باعث نشر علوم دینیہ ہے جو کہ نہ صرف اہل تشیع بلکہ دیگر مذاہب سے بھی تعلق رکھتے ہیں
اترك تعليق