حرمین مقدستین حضرت عباس اور حضرت امام حسین علیہم السلام کی سربراہی میں بھارت کے شہر بنگلور میں سالانہ سیمینار بنام "یوم حسین علیہ السلام " کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ۔
سیمینار میں حرمین کے وفد کی طرف سے مؤمنین کے جم غفیر کی موجودگی میں علم کشائی کی گئی جس میں مختلف مذاہب اور ادیان سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا ۔
علاوہ ازیں حرم مقدس حسینی کی طرف سے بغرض علاج بھارت میں آئے عراقی اشخاص کی تیمارداری کے لئے ہسپتال کا دورہ کیا اور اس کے ساتھ ہی نجی تنظیم (who is Husaain)
کے تعاون کے ساتھ امراض قلب میں مبتلاء دو کمسن بچوں کے کامیاب آپریشن کا جائزہ لیا اور اس کے ساتھ ہی موصل شہر میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی بچی جو کہ بم دھماکے میں ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے سلسلے میں آئی ہوئی تھی کی تیمار داری کی ۔
یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کی جانب سے وقتا فوقتا علاج معالجے کے سلسلے میں اخراجات برداشت کئے ہیں
توصیف رضا
اترك تعليق