حرم مقدس حسینی کے تابع موسسۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی طرف سے آج طالبات موسسہ کے اکرام کے لئے خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا موسسہ ھذا کی طالبات نےحال ہی میں حفظ قرآن مجید کی کلاسز میں نصف قرآن کا حفظ مکمل کیا ہے ۔
ان کلاسز کے اہتمام کی وجہ آج کے عصری دور کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مسلمان گھرانے کی بہتر تربیت ہے ۔
حرم مقدس حسینی کے متولی شیخ عبدالمھدی الکربلائی تکریمی محفل سے خطاب میں کہتے ہیں کہ نیت کی اصلاح اور رضائے الہیہ ہی اس دنیا میں کامیابی اور قرب الہیٰ کی بنیاد ہیں۔ نہ صرف قرآن مجید کو حفظ کریں بلکہ نہج حیات قرار دیں ۔
یاد رہے کہ دورہ حفظ قرآن مجید فقط حفظ نہیں بلکہ ساتھ ہی فقہی اور اخلاقی اور عقائدی دروس پر مشتمل تھا
اترك تعليق