زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے جہاں ہزاروں مواکب شانہ بشانہ مشغول ہیں انہیں کے ساتھ کئی ایسے جلاوطن اہلیان عراق کے مواکب بھی ہیں جو اپنے برادران وطن کے ساتھ صف بستہ ہیں۔
انہیں مواکب میں سے ایک موکب کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے نام پر ہے ، ضیاء الدھان جو کہ اس موکب میں رکن ہیں نے بتایا کہ گذشتہ تیرہ سال سے سویڈن سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلاء مقدسہ میں موکب قائم کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم انقلاب حضرت امام حسین علیہ السلام کو سویڈن میں اپنی آنے والی نسل کو باشعور کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی زائرین حسینی کی خدمت کا وہ شرف ہے جسے الفاظ بیان کرنے سے قاصر ہیں ۔
دھان سویڈن میں موجو د ایک تیونسی تجزیہ نگار کی بات نقل کرتے ہیں" حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لئے جس طرح مستعد ہوتے ہیں یہ اس عظیم امام علیہ السلام کے ساتھ عشق سے بہت آگے کا مرحلہ ہے"
اور اس کے ساتھ ہی دھان نے بتایا کہ 300 سے زیادہ سویڈن سے آنے والے ان کے ساتھ اس موکب خدمت زائرین امام حسین علیہ السلام میں شریک ہیں جنہوں نے اپنے تمام مصروفیات کو ترک کر دیا اور مقصد خدمت زائرین لے کر یہاں آئے ہیں
توصیف رضا
اترك تعليق