چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جہاں مختلف راستون سے زائرین پا پیادہ اور اپنے وسیلہ نقل کے ذریعے پہنچ رہے ہیں انہیں زائرین میں سے ایک خاندان "سنی" مسئلک سے تعلق رکھنے والا ہے جو کہ اپنے لاکھوں شیعہ برادران کے ساتھ پاپیادہ رواں ہے ۔
یہ خاندان بظاہر تو ایک باپ بیٹے پر مشتمل ہے جو کہ حلہ- کربلاء کے راستے پر بطرف کربلاء اپنی منزل کی طرف قدم بڑھا رہا ہے مگر یہ صرف اکیلا یہی نہیں بلکہ جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں مختلف ادیان دنیوی سے لوگ شریک سفر کربلاء ہیں ۔
انہیں میں ایک کمسن بچہ جس نے ایک جیکٹ کہ جس پر لکھا ہے " میں سنی ہوں اور اے حسین علیہ السلام ! میری روح آپ پر فدا ہو"
یہ وہی انسانیت کا جذبہ ہے جسے عدو اسلام تفرقہ بازی کے ذریعے مسخ کرنے کے درپے ہیں ۔
توصیف رضا
اترك تعليق