چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے روز نیابت میں زیارت میں اعلان مستحق علم پاک گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں خاتون (فرقان علاء موسی ٰ رضا) قرار پائیں ۔
(فرقان علاء موسی ٰ رضا) جن کا تعلق نجف اشرف سے ہے ، حرم مقدس حسینی کی آفیشل سائٹ کے رپورٹر کو تفصیلا ت میں بتایا :میں ہر ہفتے اپنے قرابت داروں اور رشتہ داروں کے اسماء حرم مقدس حسینی کی ویب سائٹ کے نیابت میں زیارت کے عنوان سے ثبت کرتی رہتی ہوں ، خاندانی لحاظ سے ہماری پرورش متدین اور موالین اہل بیت علیہم السلام گھرانے میں ہوئی اور ہمیشہ کی طرح ایام زیارت امام حسین علیہ السلام میں گھر میں مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام کرتی رہتی ہوں مگر اس دفعہ جب ہماری ایک قرابت دار نے حرم مقدس حسینی کی طرف سے کئے گئے اعلان کے بارے میں مجھےمطلع کیاکہ اس دفعہ قرعہ اندازی کے ذریعے علم پاک دیا جائے گا ۔تو میں نے خود سے سوال کیا کہ کیا مجھے بھی یہ شرف عظیم نصیب ہوسکتا ہے کہ میں علم پاک گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کو پالوں؟
اسی لئے شب چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں دعا کی کہ اے کاش کہ میرے نصیب بھی ایسے ہوں کہ علم پاک میرے لئے ہو!(اور اسے بڑے نصیب والوں کے علاوہ کوئی نہیں پاسکتا)(سورہ فصلت)۔
اور جس دن قرعہ اندازی کے ذریعے آنے والوں میں اسماء کا اعلان ہوا اس دن یونیورسٹی سے واپس آنے کے بعد تھکان کے ساتھ حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ویب سائٹ کو کھولا تو اس میں اعلان کئے گئے اسماء میں اپنی دادی کا (کافیہ حمادہ )نام پایا کہ جس کو میں نے نیابت میں زیارت کے لئے ثبت کیا تھا ۔
اور اس کے ساتھ ہی ہدیے کے حصول کے اعلان کے ساتھ میں دو دن تک اشکبار رہی کہ مجھے ایسا شرف نصیب ہوا اور نجف اشرف سے کربلاء مقدسہ کی طرف سفر کے دوران سفر کے ایسے لحظات تھے کہ جن کو میں الفاظ میں بیان کرنا ناگزیر ہے ۔
اس کے ساتھ ہی حرم مقدس حسینی کی طرف سے نیابت میں زیارت کے شروع کئے گئے سلسلے کو سراہا ۔یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کے شعبہ اعلام کی طرف سے ایسے محبین حضرت امام حسین علیہ السلام جو کسی وجہ سے کربلا ء مقدسہ نہیں پہنچ سکتے ان کے لئے نیابت میں زیارت کا انتظام کیا گیا ۔
اترك تعليق