حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے باب قبلہ پر زیر زمین راستے کا افتتاح

زیارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے قریب ہونے اور زائرین امام مظلوم علیہ السلام کی کثرت کے ساتھ باب قبلہ حرم مقدس حسینی  پر زیرزمین  راست کو کھول دیا گیا ۔زیر زمین راستہ جس کی مساحت 800 مربع میٹر  اور جس کی بلندی 5 میٹر ہے   جس کی بدولت  زائرین کی کثیر تعداد دوران ازدحام اس متبادل راستے کا اختیار کر سکتی ہے ۔

اس زیر زمین منصوبے  پر کام کرنے والے انجینئر مھدی فلحی نے بیان کیا کہ " اللہ سبحانہ و تعالی کی رحمت و برکت سے بروز پیر 23/11/2015 کو زیر زمین راستہ جزوی طور پر زائرین کی کثرت کے پیش نظر کھولا گیا ہے اور چہلم کے ایام قریب ہو نے کے ساتھ امید کرتے ہیں  کہ یہ راستہ زائرین کی کثیر تعداد میں متبادل راستہ فراہم کرے گا۔

اور اگر  یہ منصوبہ کامیاب رہا تو انشاء اللہ باقی منصوبہ  مقامی تعمیراتی کمپنی اور حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیرات کے اشراف سے مکمل کیا جائیگا ۔اور یہ منصوبہ ایک ایسی منفرد نوع کا ہوگا اور اس زیر زمین راستے کے داخلی  و خارجی راستوں پر اجتماع کو ممنوع کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین استفادہ کر سکیں ۔

منسلکات