محرم الحرم اور کربلائے معلیٰ میں مواکب حسینیہ کی تنصیب

شہر کربلاء مقدسہ اور بالخصوص حرمین شریفین کے نواحی مقامات میں ابتداء محرم کے حوالے سے شعائر حسینیہ اور خدمات زائرین امام مظلوم علیہ السلام کی مناسبت سے مواکب کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔

ان مواکب محرم الحرام و صفر المظفر کے مہینوں میں تنصیب و وجود ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے ۔

حرم مقدس حسینی کےدستاویزی شعبہ اور مورخ العصر (سعید رشید زمیزم) نے توثیق کی کہ ان کی مواکب کی تاریخ 1800 عیسوی سے پہلے ہے کہ اس زمانے میں اہلیان کربلاء کو عزاداری کرنے پر پابندی تھی اس لئے وہ کربلاء میں موجود باغات اور گرد و نواح میں آباد لوگوں کے گھرتہہ خانوں میں عزاداری کا انعقاد کیا کرتے تھے

کیونکہ اس وقت کے خلافت عثمانیہ کے والی کی جب تبدیلی نئے والی(علی رضا) جو کہ مسئلک کے اعتبار سے بکتاشی تھا جو کہ ایک تشیع کی ہی ایک شاخ ہے جب بغداد میں تعینات کیا گیا تو اس وقت کے وفود شیعہ نے عزاداری کا مطالبہ کیا اور اس نے اعلاناً عزاداری کی اجازت دی اور ساتھ حرم مقدس حسینی کے لئے بیش قیمت تحائف بھجوائے ۔

منسلکات