روضہ مقدس حسینی کی طرف سے وزارت نقل کے ساتھ امام حسین انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور حرم مقدس کے شعبہ سرمایہ کاری کے مدیر فوزی الشاہر نے معاہدہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ طرفین ادارت حرم حسینی اور وزارت نقل کی جانب سے معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں اور اس معاہدے میں امام حسین انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو وضع کیا گیا ہے ۔
اور یہ منصوبہ تین مراحل میں تکمیل کو پہنچے گا جس سے سالانہ ڈیڑھ سے دو کروڑ کے قریب مسافرین سفر کر سکیں گے اور اس سلسلےمیں فرانس کی ایک کمپنی کو جدید تکنیکی طرز پر مکمل ائیرپورٹ کا منصوبہ تیار کروایا گیا ہے
اترك تعليق