عراق میں متعین ترک سفیر کی مرقد امام حسینؑ پر حاضری، حرم مقدس حسینی کے عجائب گھر کا دورہ

عراق میں متعین ترکی کے سفیر نے مرقد امام حسین پر حاضری دی اور حرم مقدس حسینی کے عجائب گھر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود تاریخی و ثقافتی آثار کا مشاہدہ کیا۔

ترک سفیر نے اپنے دورے کے حوالے سے بتایا کہ ان کی زیارت کا کوئی ایک مخصوص مقصد نہیں بلکہ یہ ایک عمومی روحانی، فکری اور ثقافتی دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ امام حسینؑ کی زیارت کے لیے کربلا آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد امام حسینؑ کی بارگاہ میں دعا کرنا، فکری اور ثقافتی طور پر استفادہ حاصل کرنا، نیز حرم مقدس حسینی کی جانب سے جاری مختلف اہم اور مفید منصوبوں سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

ترک سفیر نے حرم مقدس حسینی کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں حرم مقدس حسینی کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے ان منصوبوں کے خصوصی دورے کی دعوت دی جاتی ہے تو وہ اس دعوت کا مثبت جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی دعوت ملنے کی صورت میں وہ حرم مقدس حسینی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کرکے ان کی سرگرمیوں اور پیش رفت سے قریب سے آگاہی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔