ادارت حرم مقدس حسینی نے مقام تل زینبی کی تعمیراتی کاموں کے صحن عقیلہ زینب (ع) کے منصوبے کے تحت آخری مراحل میں پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے

حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیراتی منصوبے نے مقام تل زینبی پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جو صحن عقیلہ زینب (علیہا السلام) کے منصوبے میں شامل ہے اور یہ امام حسین (ع) کے صحن کی عظیم توسیع کا پہلا مرحلہ ہے۔

شعبہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق: "حرم مقدس حسینی کا شعبہ تعمیراتی منصوبے مقام تل زینبی پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، جو صحن عقیلہ زینب (علیہا السلام) کے منصوبے کے تحت آتا ہے اور امام حسین (ع) کے صحن کی عظیم توسیع کے پہلے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔" انہوں نے بتایا کہ "کام اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔"

شعبہ نے واضح کیا کہ "یہ منصوبہ جامع ہندسی اور تعمیراتی کاموں کے تحت انجام دیا جا رہا ہے، جس میں ڈیزائن اور عملدرآمد میں ایک معیاری تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں رقبہ 300 مربع میٹر سے بڑھ کر تقریباً 3000 مربع میٹر ہو گیا ہے، جو زائرین کی گنجائش بڑھانے اور عبادت و زیارت کے لیے وسیع تر جگہ فراہم کرنے میں معاون ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "کاموں میں احاطہ کے لیے بہترین قسم کے قدرتی سنگ مرمر کا استعمال شامل ہے، نیز دیواروں کو کربلائی معرق کاشی سے سجایا گیا ہے جو عمدہ اسلامی نقش و نگار سے مزین ہے، جو اس مقام کی تقدس اور روحانی شناخت کے ہم آہنگ ہے۔"

انہوں نے اشارہ کیا کہ "یہ منصوبہ صحن عقیلہ (علیہا السلام) کے اہم ترین اجزاء میں سے ایک ہے اور توسیع عظمیٰ کے منصوبوں کی زنجیر میں ایک اہم قدم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد حرم مقدس حسینی کے گرد و نواح میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔"

: Toseef Raza Khan