ایک مربوط علاجی ماڈل کی تعمیر کے ہدف کے ساتھ.. حرم مقدس حسینی سے منسلک امام ہادی (ع) مرکز برائے امراض عضلات نے عراقی سوسائٹی برائے فزیکل تھراپی کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے

امام ہادی (ع) مرکز برائے امراض عضلات و اعصاب (جو کہ حرم مقدس حسینی کی ہیئت صحت سے منسلک ہے) نے عراقی سوسائٹی برائے فزیکل تھراپی کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، تاکہ امراض عضلات و اعصاب کی تشخیص، علاج اور بحالی کے لیے ایک زیادہ جامع علاجی ماڈل تیار کیا جا سکے۔

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح الجابری نے بتایا کہ "امام ہادی (ع) مرکز برائے امراض عضلات و اعصاب، جو حرم مقدس حسینی کی ہیئت صحت سے وابستہ ہے، نے عراقی سوسائٹی برائے فزیکل تھراپی کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد امراض عضلات و اعصاب کی تشخیص، علاج اور بحالی کے لیے ایک زیادہ جامع علاجی ماڈل تیار کرنا ہے، جو تخصصی خدمات کے حوالے سے ایک معیاری قدم ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس اقدام کا مقصد اعصابی تشخیصِ دقیق اور فزیکل تھراپی و بحالی کے پروگراموں کے درمیان تکمیل (ایک دوسرے کی تکمیل) کو فروغ دینا ہے، تاکہ جدید سائنسی اصولوں پر مبنی ایک واضح علاجی راہ اختیار کی جا سکے جو مریضوں کی ضروریات کا خیال رکھتی ہو اور علاجی نتائج کو بہتر بنانے میں معاون ہو۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ تعاون طبی عملے کے تربیت اور تجربات کے تبادلے کے شعبوں پر مشتمل ہے، نیز منظور شدہ علاجی پروٹوکولز کی ترقی پر بھی محیط ہے۔ یہ ایک ایسا رجحان ہے جو اس مرکز کے مقام کو عراق میں امراض عضلات و اعصاب کے شعبے میں ایک مکمل ریفرنس مرکز کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔"

یہ معاہدہ ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب امراض عضلات و اعصاب سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط نظام کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے، یہ بیماریاں ایسی دائمی اور پیچیدہ حالات میں شمار ہوتی ہیں جن کے لیے درست تشخیص اور طویل مدتی علاج و بحالی کے پروگراموں کی ضرورت ہوتی ہے۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan