104 ہزار سے زائد طبی خدمات.. حرم مقدس حسینی سے وابستہ حضرت خدیجہ الکبریٰ (ع) خواتین ہسپتال نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا

حرم مقدس حسینی کے زیرِ انتظام چلنے والے حضرت خدیجہ الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) ویمن اسپیشلائزڈ ہسپتال نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی (فروری تا اپریل) کی طبی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد خواتین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس رپورٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مجموعی طبی خدمات

ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بیداء التمیمی کے مطابق، جدید ترین طبی معیارات کے مطابق خواتین کو مجموعی طور پر 104,973 طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

اعداد و شمار کی تفصیل:

ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی خدمات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

او پی ڈی : 21,720 مریضہ خواتین۔لیبارٹری ٹیسٹ: 60,992 ٹیسٹ۔سرجری : 1,931 مختلف نوعیت کے آپریشنز۔ایمرجنسی: 3,213 کیسز۔ریڈیولوجی (ایکسرے/اسکین): 8,759 تشخیصی ٹیسٹ۔فزیوتھراپی: 1,080 سیشنز۔داخل مریض : 2,688 مریضائیں ہسپتال میں داخل رہیں۔

اعلیٰ معیار اور عوامی اعتماد

ڈاکٹر بیداء التمیمی نے بتایا کہ مریضوں کی اتنی بڑی تعداد اور سرجریز کا کامیاب تناسب ہسپتال پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ ہسپتال عراق میں خواتین کی صحت کے حوالے سے ایک ممتاز ادارے کے طور پر ابھرا ہے، جس کا مقصد دیگر طبی اداروں پر بوجھ کم کرنا اور مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہترین علاج فراہم کرنا ہے۔