ہسپتال کے میڈیا مینیجر مصطفی الموسوی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: "حرم مقدس حسینی کی جانب سے صحت کی سہولیات کو عام کرنے اور مریضوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں 'رمضانِ خیر... صحت اور عطا' کے عنوان سے ایک مہم شروع کی جا رہی ہے جو پورے ماہِ مقدس جاری رہے گی۔"
رعایتی پیکیج کی تفصیلات:
اس مہم کے تحت درج ذیل ڈسکاؤنٹس فراہم کیے جائیں گے:
کنسلٹنٹ فیس : تمام مشاورتی کلینکس کی فیس صرف 5,000 دینار مقرر کی گئی ہے۔لیبارٹری اور بنیادی ٹیسٹ: تمام لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے (X-ray) اور الٹراساؤنڈ پر 50% رعایت۔ایڈوانس ٹیسٹ: ایم آر آئی (MRI)، سی ٹی اسکین (CT Scan) اور اینڈوسکوپی پر 30% رعایت۔زچگی : ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ذریعے ہونے والی نارمل ڈیلیوری اور سیزرین (سي سیکشن) پر 30% رعایت۔سرجری: تمام اقسام کے آپریشنز اور سرجری کے اخراجات میں 20% رعایت۔تاریخ اور دورانیہ:
مصطفی الموسوی نے مزید بتایا کہ: "یہ رعایتیں کل ہفتہ، 21 فروری 2026 سے شروع ہو رہی ہیں اور ماہِ رمضان کے اختتام تک جاری رہیں گی۔" انہوں نے شہریوں کو دعوت دی کہ وہ ہسپتال کی ان ماہرانہ اور انسانی ہمدردی پر مبنی طبی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
