شعبہ تعمیرات کی جانب سے ٹیلہ زینبیہ کی تعمیر نو کا عندیہ

حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیرات کی جانب سے ٹیلہ زینبیہ کی تعمیر نو کے منصوبہ کا عندیہ دیا گیا ہے جو کہ حرم مقدس حسینی کے جنوب مغرب میں واقع ہے ۔

تعمیراتی شعبہ کے سربراہ محمد حسن کاظم نے تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلہ زینبیہ کی تعمیر نو میں مساحت 3000 مربع میٹر ہوگی جس میں مردانہ و زنانہ جداگانہ صحن کے ساتھ سہولیاتی مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ حالیا ٹیلہ زینبیہ کی کلی مساحت 300 مربع میٹر ہے جو کہ زائرین کی ایک بڑی تعداد کے استقبال سے قاصر ہے ۔

اس کے ساتھ ہی تعمیر نومیں مقام ٹیلہ زینبیہ کی قدیمی دینی و وراثتی تعمیر کو مدنظر رکھا جائے گا ۔

منسلکات