عبد اللہ اور عبدالرحمن بن عروۃ بن حراق الغفاری

عبد اللہ بن عروۃ بن حراق الغفاری اور ان کے برادر عبدالرحمن بن عروۃ بن حراق الغفاری

 

عبداللہ اور عبدالرحمن  غفاریان اشراف کوفہ میں سے تھے اور ان کے جد  "حراق " اصحاب امیرالمومنین علیہ السلام میں تھے اور آپ علیہ السلام کی ہمرکابی میں تینوں جنگوں میں شرکت کی ۔

عبداللہ اور عبد الرحمن  حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ روز عاشوراء ملحق ہوئے ۔

ابو مخنف کہتے ہیں کہ جب اصحاب امام حسین علیہ السلام کی کثرت ہوئی اور ہر صحابی چاہتا تھا کہ حالت جنگ میں امام علیہ السلام کے قرب میں ہو  کہ عبداللہ اور عبدالرحمن ابن غفاریان آئے اور خدمت امام علیہ السلام میں عرض کی : سلام ہو آپ پر ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ قربت میں  جنگ کریں ! امام علیہ السلام نے فرمایا : خوش آمدید میرے قریب آو  اور دوران جنگ اپنے ساتھ لڑنے کے لئے جگہ دی یہاں تک کہ عبداللہ پہلے حملے میں شہید ہوئے اور عبدالرحمن دوران جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔

منسلکات