حرم مقدس حسینی کے نائب سیکریٹری جنرل ڈاکٹرعلاء ضیاء الدین نے لبنانی خاندانوں کی صورتحال کا جائزہ

حرم مقدس حسینی کے نائب سیکریٹری جنرل ڈاکٹرعلاء ضیاء الدین نے لبنانی خاندانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے حرم مقدس حسینی کے زائرین کی شہروں کا دورہ کیا، جہاں حرم مقدس حسینی نے انہیں رہائش، خوراک، اور مختلف طبی خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دی ہیں۔

نائب سیکریٹری جنرل نے کہا کہ "حرم مقدس حسینی کے زیر انتظام زائرین کے شہر، جو کربلا شہر کے مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں، نے کئی لبنانی خاندانوں کا استقبال کیا ہے، جیسے کہ انہوں نے داعش کی دہشت گردانہ جنگ کے دوران عراقی صوبوں سے آنے والے مہاجرین کا استقبال کیا تھا۔"

انہوں نے بتایا کہ "حرم مقدس حسینی نے لبنانی بھائیوں کی حمایت میں تمام رہائشی، خوراکی، اور مختلف طبی خدمات کی ضروریات مفت فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرجعیت دینیہ عالیہ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی نے لبنانی عوام کی مدد کے لئے حرم مقدس حسینی کی ایک اعلی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا اور لبنانی متاثرہ خاندانوں کی میزبانی کے لئے عتبہ کی تیاری کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے مرجعیت دینیہ عالیہ کے بیان کے مطابق لبنانی عوام کے لئے طبی اور انسانی امدادی مہم کے آغاز کی طرف بھی اشارہ کیا۔