حرم مقدس حسینی کے صحت اور طبی تعلیم کی اتھارٹی کے اسپتالوں میں کربلا میں لبنانی زخمیوں کی تیسری کھیپ کا استقبال کیا۔
اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر العابدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اعلیٰ دینی مرجعیت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، حرم مقدس حسینی نے صحت اور طبی تعلیم کی اتھارٹی کے اسپتالوں میں لبنانی زخمیوں کی تیسری کھیپ کا کربلا میں استقبال کیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ زخمیوں کو ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کرنے اور لبنانی معاشرے کی مشکل وقت میں حمایت کرنے کے لیے حرم مقدس حسینی کی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔"
یاد رہے کہ اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ عبد المہدی کربلائی نے لبنانی عوام کی امداد کے لیے حرم مقدس حسینی کی ایک اعلیٰ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا، اور یہ بھی واضح کیا کہ ادارت حرم متاثرہ لبنانی خاندانوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اعلیٰ دینی مرجعیت کے بیان کے مطابق لبنانی عوام کے لیے طبی اور انسانی امدادی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔