مارچ کے مہینے میں متولی حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے علاجی سہولت کی رپورٹ

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی طرف سے انسانی بنیادوں پر کی گئی اپیلوں پر صرف مارچ کے مہینے میں 40 کروڑ دینار صرف کئے ہیں ۔

احمد الخفاجی جو کہ ادارت حرم مقدس حسینی کی طرف سے انسانی امور کے کوارڈینیٹر ہیں نے بتایا کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی اور دینی مرجعیت کے نمائندے کی طرف سے 412 خصوصی انسانی حالات کا استقبال کیا گیا جن کے علاج معالجے کی مد میں تقریبا (433167000) دینار عراقی صرف کئے گئے ۔

مزید تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تمام مریض عراق کے مختلف صوبوں سے آئے تھے اور مارچ کے مہینے میں ہی تمام سہولیات اتمام کردی گئیں ۔

یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کی ادارت سے مذکورہ حالات میں رابطہ کے لئے حرم مقدس حسینی کے آفیشل چینلز ویبسائٹس اور دیگر سوشل میڈیاپلیٹ فارمز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

 

منسلکات