طفلان شھداءقائدین مستقبل کے عنوان کے ساتھ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع شھداء اور زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی شعبہ کی جانب سے عراق کے صوبہ ناصریہ اور دیوانیہ کے شھداء کے بچوں پر مشتمل اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد کیا ۔
شعبہ مذکورہ کے میڈیا یونٹ کے اہلکار عماد الجشعمی نے حرم مقدس حسینی کی ویب سائٹ کو بتایا کہ ہم نے سہولتکاروں کے تعاون کے ساتھ عراق کے صوبہ ناصریہ اور دیوانیہ سے 35 کے قریب یتیم بچوں پر مشتمل اس کیمپ کا انعقاد کیا ہے اور تمام بچوں کو سید الاوصیاء علیہ السلام زائر سٹی میں قیام کے لئے جگہ فراہم کی ہے ۔
اس قیام کے دوران مختلف امور پر عمل کیا جائے گا جس میں فقھی ، دینی ، انسانی ترقیاتی عوامل، علمی مقابلے ، سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ حرم مقدس حسینی کے پراجیکٹس کے سیر اور حرمین حضرت عباس اور حضرت امام حسین علیہما السلام کی زیارات شامل ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحن حرم مقدس حسینی میں شھداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآنی محفل کا اہتمام بھی کیا گیا اور میوزیم حرم مقدس حسینی میں موجود نوادرات کا دورہ بھی کرایا گیا ۔
یاد رہے کہ یہ کیمپ چار دنوں پر مشتمل تھا ۔