چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے سالانہ چہلم حسینی کے آخری چار روز میں خصوصی ماتمی سنگتیں اور کربلاء مقدسہ کے داخلی راستوں پر موجود خدمتگزاروں کی خصوصی سنگت کے رضاکاران جلوس کی شکل میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں سلام کی غرض سے آتے ہیں چونکہ مؤمنین کی کثیر تعدادکے پیش نظر حرمین حضرت عباس اور حضرت امام حسین علیہما السلام کی طرف سے خصوصی شعبہ تشکیل دیا گیا جس کے امور میں ان جلوس ہائے عزاداری و سلامی کو منظم کرنا ہے جس میں امن و امان اور اوقات کار پر شدید عمل داری کو یقینی بنانا ہے ۔ اور ہر سنگت کو حالیا کورونا بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے دو مرتبہ داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔
ذیل میں دئے گئے اس سال کی عزاداری و سلامی سنگتوں کے اسماء ذکر کئے گئے ہیں
اول :
16۔ صفر المظفر سنگت زنجیل
1۔ 7:00 تا 9:00 صوبہ ذی قار اور گردونواح
2۔ 9:00 تا 11:00 صوبہ بغداد اور گردونواح
3۔ 13:00 تا 14:00 صوبہ نجف اور گردونواح
4۔ 14:00 تا 16:00 صوبہ دیوانیہ اور گردونواح
5۔ 16:00 تا 18:00 کاظمین اور گردونواح
6۔ 19:00 تا 21:00 صوبہ میسان اور گردونواح
7۔ 21:00 تا 23:00 صوبہ دیالی اور گردونواح
8۔ 23:00 تا 01:00 غیر ملکی عربی و غیر عربی سنگتیں
دوم :
17 صفر المظفر
1۔ 7:00 تا 9:00 صوبہ بصرہ اور گردونواح
2۔ 9:00 تا 11:00 صوبہ بابل اور گردونواح
3۔ 13:00 تا 15:00 صوبہ واسط اور گردونواح
4۔ 15:00 تا 17:00 کرکوک اور نینویٰ اور گردونواح
5۔ 19:00 تا 21:00 صوبہ مثنیٰ اور گردونواح
6۔ 21:00 تا 23:00 صوبہ صلاح الدین اور گردونواح
7۔ 23:00 تا 01:00 غیر ملکی عربی و غیر عربی سنگتیں
جبکہ اختتامیہ 19 صفر المظفر کو ہوگا
اترك تعليق