حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کینسر ہاسپٹل کی تعمیر

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے عراق کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال کربلاء مقدسہ میں تعمیر کیا جارہا ہے ۔

مذکورہ ہسپتال کا نام "مرکز امام حسین علیہ السلام برائے امراض سرطان" مشخص کیا گیا ہے جس کا تعمیری مرحلہ (٪60) مکمل ہوچکا ہے ۔

ہسپتال کے تعمیری منصوبے کے سپروائزر انجینئر محمد طاہر نے بتایا کہ ہسپتال میں تشخیص و علاج کے لئے جدید آلات سے آراستہ کیا جائے گا اور مکمل ہسپتال کا نقشہ و تصامیم یورپی و جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام نے ماضی میں ملکی ضروریات کے پیش نظر کئی ہسپتالوں اور صحی مراکز کے منصوبوں پر کام کیا ہے جن میں امام زین العابدین علیہ السلام ہاسپٹل اور شیخ احمد الوائلی ہاسپٹل اور خاتم الانبیاء ہاسپٹل برائے امراض قلب قابل ذکر ہیں

منسلکات