حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے انجینئیرنگ کے شعبے نے سرداب حضرت امام الحجہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی تعمیر کے انتہائی مراحل تکمیل میں پہنچایا ہے تاکہ اس سے آنے والی زیارت اربعینیہ (چہلم) میں استفادہ کیا جاسکے ۔
اس سلسلے میں پراجیکٹ مینیجر (مھدی فلحی رمضان) نے تفصیلا بیان کیا کہ اس منصوبے کو کھدائی کے عمل کے بعد اس کے اطراف میں بارہ میٹر کی گہرائی تک ستونوں کے ذریعے اس تعمیر کو سہارا دیا جائیگا تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی زیر زمین حادثاتی تبدیلی سے زائرین امام حسین علیہ السلام کو محفوظ رکھا جاسکے ۔
اس کے علاوہ حالیا اس منصوبے پر حرم کے شمالی حصے میں کام جاری ہے جس کی حدود باب سدرہ سے شروع ہوتی ہیں اور یہ تقریبا تیرہ سو میٹر کے احاطے میں سے پانچ میٹر کی گہرائی اور سولہ میٹر کے عرض میں واقع ہوگا اور یہ تمام منصوبہ تقریبا چار ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے جو کہ باب سدرہ سے شروع ہو کر باب سدرہ تک منتھی ہوتا ہے اور سرداب کا منصوبہ حرم امام حسین علیہ السلام کے تین اطراف سے ہوگا اور ماسوائے باب قبلہ کے ۔
اور اختتامیہ بیان میں مدیر منصوبہ نے بتایا کہ سرداب میں داخل ہونے کے راستے دوطرفہ ہونگے اور سرداب کے اندر ایک شبیہہ ضریح جوکہ اصل تربت حضرت امام مظلوم علیہ السلام کے قریب ترین ممکن مکان پر نصب کی جائیگی۔ اور انشااللہ اس منصوبہ پر جس تیزی کے ساتھ عملدرامد جاری ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام سے پہلے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے کھول دیا جائیگا ۔
اترك تعليق