کربلاء - بابل کے درمیان زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے پایہ تکمیل منصوبہ

حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے تکنیکی و انجینئیرنگ کے شعبہ کے مدیر نے اعلان کیا کہ (کربلاء-بابل)کے درمیان میں زائرین امام حسین علیہ السلام کی استراحت کے لئے جاری منصوبہ تکمیل پا گیا ہے جو کہ حرم مقدس حسینی سے 4 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس منصوبے میں زائرین امام حسین علیہ السلام بالخصوص زیارت چہلم میں شامل ہونیوالی کثیر تعداد کے پیش نظر بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اس منصوبے کا بنیادی سٹرکچر جو کہ 50000 مربع میٹر میں پھیلا ہوا ہے اور اس میں 13 عدد دومنزلہ عمارتیں شامل ہیں اور ہر عمارت کے ہر ہال میں 200 مسافروں کے لئے آرام کی جگہ میسر ہے اور علاوہ ازیں ایک ہاسپٹل جو کہ کسی بھی قسم کے ایمر جنسی حالات میں خدمت زائرین کے لئے موجود ہے ۔

منسلکات