مسجد امام صادق علیہ السلام کویت کےشھداء کی نماز جنازہ

علماء دین اور زوار امام حسین علیہ السلام اور اہلیان کربلاء کی موجودگی میں 9 رمضان المبارک 1436 ھ کو مسجد امام صادق علیہ السلام کویت میں ہونیوالے المناک خودکش حملے کے شہداء کی نماز جنازہ صحن حرم مقدس حسینی میں ادا کی گئی اور نماز جنازہ علامہ سید مرتضی قزوینی کی امامت میں اداکی گئی جس میں آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی السیستانی کے وکیل علامہ الشیخ عبدالمھدی کربلائی اور حرم مقدس کے مختلف شعبہ جات کے مسؤولین شریک تھے ۔

شھداء کو نماز و زیارت کے بعد مقبرۃ وادی السلام نجف اشرف میں سپرد خاک کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق کویت میں جمعہ 9 رمضان کے روز ہونیوالے دھماکے میں 27 افراد شہید ہوئے جبکے 227 افراد زخمی ہوئے ۔ اور حملے کی ذمہ داری بعد میں تنظیم(داعش) نے اپنے رسمی بیان میں قبول کی ۔

ان شھداء کو کویت سے خصوصی طیارے کے ذریعے نجف ائیرپورٹ لایا گیا اور اس کے بعدحضرت امیر المؤمنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام اور حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہم السلام کی زیارت کرائی گئی۔

منسلکات