زیر زمین ایوان راس شریف کی تعمیر نئے مرحلے میں داخل

صحن حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام میں زائرین کی سالہا سال بڑھتی تعداد کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ زائرین کے استقبال کے لئے  توسیعی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جن میں خارج کربلاء حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماتحت  خصوصی مہمان خانوں کا قیام ہے جنہیں خصوصی ایام زیارت میں   استقبال زائرین کے لئے  عمومی کھول دیا جاتا ہے ۔

علاوہ ازیں خارج حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا کی تعمیر ہے جس کے نہائی مرحلے میں خیام گاہ حسینی کو  حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ متصل کرنا  ہے اور ٹیلہ زینبیہ کی دوبارہ تجدید تعمیر ہے ۔

حالیہ اندرون حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں زیرزمین ایوان کی تعمیر ہے تاکہ زائرین کی کثیر تعداد کو بیک وقت  مرقد امام عالی مقام تک پہنچانا  ہے   ان ایوانوں کے اسماء "سرداب الشہداء، سرداب  الحجہ ،سرداب راس شریف اور سرداب باب قبلہ ہیں ۔

حال ہی میں سرداب راس شریف  میں جاری تعمیراتی کام   دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں 7میٹر گہرائی کھدائی اور 800 میٹر مساحت کی تعمیر ہے   جس میں 1500 زائرین کی تعداد زیارت سے شرفیاب ہو سکے گی ۔

ایوان باب راس شریف کا تیسرا مرحلہ مرمر کا غلا ف اور آب و ہوا کے کنٹرول  کے آلات کی تنصیب ہے  اور نہائی تعمیر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام سے ماقبل تکمیل ہے

منسلکات