خیامگاہ حسینی کی زیارت

یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام کربلاء سے 61ھ میں تشریف لائے اور باخانوادہ خیام نصب فرمائے اور آخری دم تک ان کی حفاظت فرمائی یہاں تک کہ آل امیہ نے جلا دیا اور بچوں اور عورتوں کو قیدی بنا لیا ۔

خیام گاہ حسینی میں 10 خیمے ہیں جن میں سب سے آگے حضرت عباس علیہ السلام کا خیمہ جن کے دست مبارک میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا علم تھا اور اس کے بعد قوس کی شکل میں موجود محمل کی جگہ عدد 16 ہے اور اس کے بعد مرکزی عمارت جس کے وسط میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا خیمہ اور حضرت علی اکبر علیہ السلام کا خیمہ ہے اور اس کے ساتھ ہی محراب اور خیمہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا ہے اور اس کے بعد خیمہ حضرت سجاد علیہ السلام ہے

اس کے ساتھ ہی جدا مکان میں خیمہ حضرت قاسم بن حسن علیہماالسلام ہے اور آخر میں خیام اصحاب حضرت امام حسین علیہ السلام ہیں ۔

http://app.imamhussain.org/tours/al-mukhayam

منسلکات