فارغ التحصیل طالبات کا حرم مقدس حسینی میں احتفال

الزہراء انسٹیوٹ برائے علوم قرآنیہ تابع حرم مقدس حسینی کی جانب سے تعلیمی کیمپس کے اختتام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی طالبات کہ جن کہ مجموعی تعداد 250 کے قریب ہے میں سے 60 طالبات جن کا تعلق سعودی عرب ،ایران ،پاکستان ، نائیجیریا اور غینیا نے اپنا تعلیمی دورہ مکمل کرلیا ہے ۔

تعلیمی کیمپس میں علوم قرآن و تصحیح تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن کریم ،تفسیر قرآن کریم اور بلاغت کے ساتھ فقہی دروس و عقائد و منطق کی تعلیم دی جاتی ہے۔

ان کیمپس کے انعقاد کا مقصد جواں نسل کی تربیت اور آئندہ آنے والی نسل کی مربیہ کی تربیت ہےجس میں داخل و خارج عراق سے طالبات شریک ہوتی ہیں

منسلکات