سیدہ ثانئ زہراء سلام اللہ علیہا کی قربانیاں راہ حیات

حرم مقدس حسینی کے تابع شعبہ تبلیغ دینی کی طرف سے  حضرت سیدہ  ثانئ زہراء  سلام اللہ علیہا کی 61 ہجری کے ان ایام جہاں سیدہ سلام اللہ علیہا کو دربار شام میں لایا گیا ،کی مناسبت سے سالانہ سیمینار بنام "نصرت سیدہ الحوراء زینب سلام اللہ علیہا " منعقد کیا گیا۔

 مسئول شعبہ تبلیغ دینی شیخ فاہم الابراہیمی نے سیمینار کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جہاں لاکھوں زائرین کربلاء مقدسہ کا رخ کرتے ہیں سیدہ ثانئ زہراء سلام اللہ علیہا نے  دین اسلام کی راہ میں جو قربانیاں پیش کیں وہ مومنین کے لئے راہ حیات ہیں ۔

یاد رہے کہ  حرم مقدس حسینی کی طرف سے کربلاء مقدسہ کی جانب متصل راستوں پر 700 سے زائد مبلغین کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زائرین کربلاء کے اس پرروح سفر کی اہمیت اور دینی و عقائدی معلومات میں اضافہ کیا جاسکے۔

منسلکات