کربلاء بین الاقوامی ائیرپورٹ پر جاری تعمیراتی منصوبہ

عراق کے وزیر نقل کاظم فنجان الحمامی نے حرم مقدس حسینی کی زیر سرپرستی جاری بین الاقوامی کربلاء ائیرپورٹ کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تین براعظموں کے ملاپ کے لئے ایک گزرگاہ جیسی اہمیت کا حامل ہوگا اور نہ صرف بین الاقوامی بلکہ اندرون عراق خصوصی پروازوں کے لئے سہولیات فراہم کرے گا جبکہ مقام عون کے قریب دوسرا ائیرپورٹ  نجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے لئے سہولت فراہم کرے گا ۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کربلاء اور نجف کے مابین خصوصی ریلوے لائن کے جیسے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں جس کی تفصیلات خصوصی کمیشن کے زیرغور ہے

اس کے ساتھ ہی کربلاء ائیرپورٹ پر کام کرنے والے عملے کی طرف سے اس بات کی تائیید کی گئی ہے کہ اپنے مقررہ وقت پر ہی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا جو کہ سنگ بنیاد کے 24 ماہ بعد پہلی پراوز کی لینڈنگ ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے 23 جنوری 2017 کو کربلاء ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

ائیرپورٹ پر جاری تعمیراتی کام کو نیچے دی گئی ویڈیو میں مشاہدہ کر سکتے ہیں

کربلاء بین الاقوامی ائیرپورٹ پر جاری تعمیراتی... by imhussainurdu

منسلکات