ایسی عظیم ہستی کہ جس کی ذریت میں امامت اور زیرگنبد استجابت دعاء اور تربت میں شفاء ہو

30مارچ 2016  ء کو یوم مناسبت سیدہ کونین سلام اللہ علیہا  کے موقع پر وفد حرم مقدس حسینی کی  زیر سرپرستی ہفتہ ثقافت "نسیم کربلا ء" کے نام کے ساتھ  افتتاح کیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ ہفتہ ثقافتی پروگرام کے تحت یہ تیسرا سالانہ ہفتہ ثقافت منعقد کیا گیا جس میں گذشتہ سالوں کے برعکس حرم مقدس علوی کے وفد نے خصوصی شرکت کی جب کہ وفد میں حرمین کاظمین اور حضرت عباس علیہ السلام کے وفود نے شرکت کی  اس محفل میں ملک بھر سے چیدہ علماء ، سیاسی شخصیات اور مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے مؤمنین نے بھی شرکت کی ۔

ابتدائے محفل قاری قران حرم مقدس علوی سید حیدر المیالی نے کی اور ان کے بعد دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ محسن نجفی نے کلام شکر ادا کئے کہ آپ سب ہمارے مہمان ہیں  اور ہم آپ کی تشریف آوری کے شکر گزار ہیں بلکہ آپ اس گھر و مکان کے مالک ہیں اور ہم آپ کے مہمان ہیں ۔

علاوہ ازیں شیعہ اوقاف کمیٹی کے نمائندے سید موسیٰ خلخالی نے  مدیراعلیٰ سید علاء موسوی کی طرف سے عدم حاضری بوجہ کثرت  کار پر معذرت کی۔

مگر اس کے ساتھ ہی  کہا کہ پاکستان ایک  "پاک سرزمین " کا نام ہے جس میں سے تاریخ کے بزرگ علماء دین  پیدا ہوئے اور اس کے ساتھ ہی عتبات مقدسہ کے ساتھ ایسے ثقافتی پروگرامز میں تعاون کو سراہا ۔

حرم مقدس حسینی کی طرف معاون سیکرٹری جنرل سید افضل شامی نے خطاباً کہا کہ : آج کے دن کی مناسبت سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربت سے ایسی عظیم ہستی کہ جس کی ذریت میں امامت اور زیرگنبد استجابت دعاء اور تربت میں شفاء ہو کی  طرف سے آپ سب مؤمنین کو اس عظیم دن کی مبارکباد دیتے ہیں ۔

اس کے ساتھ ہی اس سال کے تیسرے سالانہ ہفتہ ثقافت " نسیم کربلاء"کہ جس کا بنیادی ہدف وہی ہے جیسا کہ آپ لوگوں نے اسے شہر امام حسین علیہ السلام کی ہوا کا نام دیا ہےکو آپ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔

منسلکات